متحدہ کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ کراچی کی ترقی کا کریڈٹ خود لے،5دسمبر کو متحدہ کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،وقار مہدی، راشد ربانی
جمعرات 12 نومبر 2015 23:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے خصوصیت کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر بلاجواز جس طرح سے تنقید کا بازار گرم کررکھا ہے وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ یہ اپنے برے اعمال پر پردہ ڈالنے اور جھوٹ کو اس کثرت سے بولے جانے کہ جھوٹ پر سچ کا گمان ہو نے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
جمعرات کوپی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ متحدہ کی یادداشت کم ہوچکی ہے وگرنہ وہ ماضی کے جھرونکوں میں جھانک کر اس بربادی اور ہلاکت کا پس منظر ضرور دیکھ لیتی جس کی وہ خالق ہے اور جس کی بدولت آج کراچی پورے ملک کی سلامتی کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اپنے کردہ گناہوں کا بار بھی دوسروں پر ڈال دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ متحدہ کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ کراچی کی ترقی کا کریڈٹ خود لے۔ سندھ اسمبلی ہو یا قومی اسمبلی پی پی پی نے کراچی کے لیے کیا کیا وہ سب اسمبلی کے ریکارد پر ہے البتہ ایک کام پی پی پی نے کبھی نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کرے گی اور وہ کام کسی آمر کی کاسہ لیسی ہے۔ مشرف کی آمریت میں جب متحدہ بلا شرکت غیرے اقتدار پر قابض تھی تو اس نے کونسے کام کیے۔ کراچی والوں کے حصے میں تو صرف بوری بند لاشیں اور بھتے کی پرچیاں ہی آئیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ کو یہ الہام ہوگیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سے متحدہ ہی کے میئر منتخب ہوں گے تو ابھی بلدیاتی الیکشن صرف چند دن دور ہی ہیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اس بار لسانیت کا شکار ہیں ہوں گے اور 5دسمبر کی شام متحدہ کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.