حلقہ پی ایس 67 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

پی پی پی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی 52206 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، غیر سرکاری نتیجہ

جمعرات 12 نومبر 2015 23:11

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء ) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 67 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا‘ غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی پی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی 52206 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 67 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کو شکست دے کر میدان مار لیا۔

حلقے میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں توقع کی جا رہی تھی کہ اس حلقے سے مسلم لیگ (ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ کیا جائیگا تاہم پیپلز پارٹی کے زاہد بھاگڑی نے 104 پولنگ اسٹیشن پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق 52206 ووٹ حاصل کئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابلہ مسلم لیگ (ف) کے امیدوار غلام قادر منگریو صرف 6105ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

حلقے کے تمام پولنگ سٹیش کے باہر رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ حلقے میں 104 پولنگ سٹیشن موجود ہیں جن میں 20کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ پی ایس 67 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار161 ہے۔ پیپلز پارٹی کے نور احمد بھرگڑی ، فنکشنل لیگ کے غلام قادر منگریو اور ایم کیو ایم کے قائمخانی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، یہ سیٹ پیپلز پارٹی کے جمیل بھرگڑی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی

متعلقہ عنوان :