باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خراب موسم کے باعث نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خراب موسم کے باعث نجی ائیر لائن کا طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا جس کے بعد ائیر پورٹ پر فوری طورپر ایمر جنسی نافذ کی گئی اورجہازوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن کے حادثے کے بعد تمام ائیر لائنز کو خصوصی اقدامات کی ہدایات کی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تمام ائیر لائنز کی کلیرنس بھی سول ایو ی ایشن کی جانب سے کردی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی ائیر لائن کے لینڈنگ کے بعد اس کا شیشہ ٹوٹ جس کے بعد فوری طور پر انجینئرز کی ٹیم کو طلب کیا گیا۔

جس کے بعد طیارے کو اڑنے کی اجازت نہیں دی گئی اور انجینئرنگ کی ٹیم نے طیارے کی مرمت شروع کی ۔ تاہم اس ضمن میں ائیر پورٹ حکام نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :