بھارتی میڈیامیں مودی کی نحوست کے چرچے، پنوتی کہہ کرپکاراجانے لگا

جمعرات 12 نومبر 2015 23:23

بھارتی میڈیامیں مودی کی نحوست کے چرچے، پنوتی کہہ کرپکاراجانے لگا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) بھارتی میڈیامیں وزیراعظم نریندرمودی کی نحوست کے چرچے، پنوتی کہہ کرپکاراجانے لگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکاکہناہے کہ وزیراعظم نریندرمودی جہاں بھی گئے نحوست اپنے ساتھ لے کرگئے ،نریندرمودی آسٹریلیاگئے توٹونی ایبٹ کوان کی پارٹی سے نکال دیاگیا،کینیڈاکادورہ کیاتو10سال سے وزیراعظم سٹیفن ہارپرکادھڑن تختہ ہوگیا،مودی نیپال پہنچے تووزیراعظم سوشیل کوئرالہ کوفارغ کردیاگیا،جب وہ چین پہنچے توچینی معیشت زوال کاشکارہونے لگی ،نریندرمودی جرمنی گئے تودنیاکی سب سے بڑی کارسازکمپنی دھوکے بازقرارپائی ،مودی دبئی گئے توبادشاہ کے جواں سال بیٹے کاانتقال ہوگیا،بھارتی میڈیانے مزیدتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مودی بہارپہنچے تو40جلسوں سے خطاب کیااوربی جے پی کی40نشستیں کم ہوگئیں ،مودی بہارکے دورے سے لوٹے توبی جے پی کی شرمناک شکست ساتھ لائے اوراب برطانیہ گئے توبرطانیہ کی تاریخ کاسب سے بڑااحتجاج ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پرہوا