ضرب عضب میں حکومت ،محب وطن تمام سیاسی قوتیں اور عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہیں،چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد ارائیں

بعض منفی ذہنیت کے حامل عناصر نے جنرل راحیل شریف کے بیان سے اپنا من پسند مطلب نکال کر ملکی سیاست میں انار کی پھیلانے کی کوشش کی ہے،مشترکہ بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 23:23

بورے والا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ قومی مفاد اور دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ ضرب عضب میں حکومت ،محب وطن تمام سیاسی قوتیں اور عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہیں بعض منفی ذہنیت کے حامل عناصر نے جنرل راحیل شریف کے بیان سے اپنا من پسند مطلب نکال کر ملکی سیاست میں انار کی پھیلانے کی کوشش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر پیر غلام محیٰ الدین چشتی ،سردار شہزاد احمد ڈوگر ،لیاقت علی چئیرمین،رانا غلام مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں عسکری قیادت اور حکومتی ادارے باہمی اتحاد اور مشاورت سے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ ہمارا ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے جس کے ثبوت وزیر اعظم میاں نواز شریف کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اپنے ہم منصب امریکی عہدیدار کو دیئے اس وقت پوری قوم حکومت اور عسکری قیادت کے شانہ بشانہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے ساتھ کھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی سے وزیر ستان تک امن و امان کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے اور لوگ آزادنہ طور پر وہاں پر اپنا کاروبارے زندگی و دیگر امور چلا رہے ہیں یہ حکومت اور عسکری قیادت کے ایک پیج پر ہونے کی ایک مضبوط دلیل ہے اور بعض نا عاقبت اندیش سیاست دان اپنے مزموم مقاصدمیں کامیاب ہونے کے لئے بے سروپا پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں لیکن وہ کبھی اپنے ان ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے

متعلقہ عنوان :