Live Updates

کراچی،سینیٹر شاہی سید کا کالعدم مذہبی جماعت اور انتہاء پسند وں کی ہمدر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے انتخابی الائنس کی خبروں کا سخت نوٹس

ہمیں خون میں نہلانے والوں اور ان کے ہمدردوں سے سے اتحاد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،بیان

جمعرات 12 نومبر 2015 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید کا شہر کے بعض حلقوں میں نام بدل کر کا م کرنے والی کالعدم مذہبی جماعت اور انتہاء پسند وں کی ہمدر جماعتوں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے انتخابی الائنس کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خون میں نہلانے والوں اور ان کے ہمدردوں سے سے اتحاد کسی صورت قابل قبول نہیں ہے طالبان کے دفاتر کھولنے والے ،قتال کا حکم دینے والے دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے فورسز کے جوانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں سے مٹھی بھر سیٹوں کیلئے اتحاد کسی صورت طور برداشت نہیں کیا جائے گا، نئے نام سے کام کرنے والی کالعدم جماعت اور طالبا ن کئے سیاسی ونگ سے انتخابی اتحاد کسی طور قابل قبول نہیں ہے یہ اتحاد فی الفور ختم تصور کیے جائیں ان جماعتوں سے اتحاد کرنے والوں کے خلاف بھر پور تنظیمی کاروائی بھی کی جائے گی باچا خا ن مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک فکری اور نظریاتی جدوجہد کا تسلسل ہے ہمارے اسلاف نے سخت ترین حالات کے باوجود کبھی بھی نظریات پر سودے بازی نہیں کی ہے ہمارے اکابرین کی اپنے اصول موقف پر ڈٹ جانے کی مثالیں آج بھی ملک کے قد آور سیاست دان بھی دے رہے ہیں صوبہ خیبر پختون خوا میں بننے والے سہ فریقی اتحاد کی طرح کراچی میں بھی اکثر علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمیعت علماء اسلام سے انتخابی اتحاد کیا گیا ہے مگر چند روز کے دوران چند علاقوں میں پرو طالبان قوتوں سے کی جانے والی سیٹ ایڈ جسمنٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اپنے عظیم قائدین کی طرح ہم اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست کو تر جیح دیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات