اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 11:21

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا . اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کو لے کر اسٹیل ہولڈرز کے بھی جتنے تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے .

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے لائف ٹائم موقع کی حیثیت رکھتا ہے ، اس منصوبے میں ایک صوبے کو زائد فوائد فراہم کرنے سے ملک میں منفی اثرات مرتب ہوں گے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کی تعمیر جلدی کروائی جائے اور اسٹیک ہولڈرز کے اس منصوبے پر تحفظات بھی دور کیے جائیں، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک بھر کو 60 فیصر ریونیو دیتا ہے لیکن اس منصوبے میں چھوٹے صوبوں خاص طور پر سندھ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سندھ سب سے زیادہ ذخائر بھی رکھتا ہیے، منصوبے میں مغربی روٹ مختصر ہے لیکن ترجیح مشرقی کو دی جا رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،جس کے مشرقی روٹ پر مختلف حلقوں میں تحفظات پائےجاتےہیں،پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضی بڑھے گی۔