پاکستانی فلموں کی کہانی کو بھارتی فلموں پر برتری حاصل ہے‘عاصم رضا

جمعہ 13 نومبر 2015 11:32

پاکستانی فلموں کی کہانی کو بھارتی فلموں پر برتری حاصل ہے‘عاصم رضا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستانی فلم ڈائریکٹرعاصم رضا نے اپنی آنے والی فلم” ہومن جہاں “کے بارے میں ’ہپ ان پاکستان‘ نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کہانی کو بھارتی فلموں پر برتری حاصل ہے۔فلم ”ہومن جہاں“ یکم جنوری 2016 کو ریلیز ہوگی-پاکستانی فلم ڈائریکٹر اورپروڈیوسرعاصم رضا اپنی شاہکار فلم ”ہو من جہاں“ کے ذریعے فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے جارہے ہیں، انہیں نے جب اس فلم پرکام کیا تو ایک ایک کردار کے لئے انہوں نے اداکاروں کو جانچ کرمنتخب کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اس نوعیت کی فلم بنانے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہومن جہاں‘ کی کہانی ایسے نوجوانوں کی ہے جو اپنی مرضی کے بجائے معاشرے کے طے کردہ معیارات کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہومن جہاں‘ دیگر پاکستانی فلموں سے اس لئے مختلف ہوگی کہ اس میں انسانی جذبات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ناظرین فلم کے دوران کہانی کے ساتھ جذباتی طورپروابستہ ہوجائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ”انسانی جذبات میری فلم کا خاص جزو ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ جذبات کی ہماری زندگی میں بے پناہ اہمیت ہیاور مجھے یقین ہے کہ فلم بین میری فلم کے ساتھ جذباتی وابستگی اختیارکریں گے“۔ڈائریکٹرعاصم رضا نے بھارتی فلموں سے تقابل سے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہا کہ ”ہماری فلموں کو بھارتی فلموں پرایک میدان میں سبقت حاصل ہے اور وہ یہ کہ ہماری فلموں کی کہانیاں حقیقت پرمبنی ہوتی ہیں“۔

ان کا کہناتھا کہ ”ہماری فلموں کی کہانی بھارتی فلموں کی حقیقت سے ماورا کہانیوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ ہماری کہانیاں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اوران کا تعلق ہمارے ہی معاشرے سے ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک برتری ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ ہمارے ڈرامے بھی بھارت میں بے پناہ مقبول ہیں کیونکہ ان کی کہانیاں بھی حقیقت پرمبنی ہوتی ہیں“۔ہومن جہاں یکم جنوری 2016 کو ریلیز ہورہی ہے اور ریلیز سے پہلے ہی مارکیٹ میں اندازے قائم کئے جارہے ہیں کہ یہ فلم باکس آفس پر ایک بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان، عدیل حسین اورشہیریارخان مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :