چیئرمین پی سی بی نے عمر اکمل اور باسط علی کو لاہور طلب کر لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 11:47

چیئرمین پی سی بی نے عمر اکمل اور باسط علی کو لاہور طلب کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اور سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ کوچ باسط علی کو لاہور طلب کرلیا ہے ۔ شہریار خان عمر اکمل کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ٹرافی کے دوران عمر اکمل کی حیدر آباد میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے ۔ عمر اکمل کومعطل اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے عمر اکمل کو معاملے پر اپنا موقف پیش کرنے کیلئے لاہور میں طلب کرلیا ہے جب کہ سوئی ناردرن گیس کے چیف کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو بھی وضاحت کیلئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔