بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس,,,, چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا,, امید ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھی انتخابی عمل احسن طریقے سے مکمل ہوگا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 13 نومبر 2015 11:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) لاہور میں دوسرےمرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سردار رضا خان نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ادارے قائم رہتے ہیں .الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروانے کا پابند ہے. تمام امیدواروں کوانتخابات میں مساوی موقع فراہم کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلاخوف خطر اپنا ذمہ داری پورے کریگا. تمام اداروں کی معاونت سےانتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل ہوگا.اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے علاوہ انتظامی اداروں کے سیکرٹریز شریک ہیں،، اجلاس میں بارہ اضلاع کےضلعی الیکشن کمشنر، آر پی اوز اور ڈی پی اوز بھی موجودہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوسرے مرحلے کے حساس پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات ,,,سیکیورٹی پلان,,,بلدیاتی انتخابات میں فوج یا رینجرز کی تعیناتی،،، اور پولنگ سٹیشنز میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے پر بھی غورکیا جا رہا ہے.