پاک چین اقتصادی راہداری میں مشرقی روٹ کو ترجیح دی جارہی ہے‘ مغربی روٹ مختصر ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جارہا ہے‘ ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہونگے‘ پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضگی بڑھے گی‘ پاک چین اقتصادی راہداری پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط ‘پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات کا اظہار
جمعہ 13 نومبر 2015 12:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں مشرقی روٹ کو ترجیح دی جارہی ہے‘ مغربی روٹ مختصر ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جارہا ہے‘ ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہونگے‘ پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضگی بڑھے گی‘ پاک چین اقتصادی راہداری پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اقتصادی راہداری روٹ پر وزیراعظم کو خط لکھ کر تحفظ کا اظہار کردیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے لائف ٹائم موقعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔(جاری ہے)
اقتصادی راہداری سے پورے ملک کو یکساں فائدہ ملنا چاہئے۔ ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہونگے۔
اقتصادی راہداری روٹ پر مختلف حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ منصوبے میں چھوٹے صوبوں خاص طور پر سندھ کو خاص طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔ سندھ ملک کو نہ صرف ساٹھ فیصد ریونیو دیتا ہے بلکہ گیس کے سب سے زیادہ ذخائر بھی سندھ میں ہیں۔ مغربی روٹ مختصر ہے مگر پھر بھی ترجیح مشرقی روٹ کو دی جارہی ہے۔ اس طرح سے پنجاب سے دوسرے صوبوں کی ناراضگی بڑھے گی۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ لاہور کراچی موٹر وے منصوبے میں لاہور عبدالحکیم سیکشن کو ترجیح دی جارہی ہے حالانکہ عبدالحکیم سیکشن کے دونوں اطراف بہترین شاہراہیں پہلے سے موجود ہیں۔ کراچی حیدر آباد سیکشن پر نیشنل ہائی وے پہلے سے بھی موجود ہے لیکن پھر بھی کراچی تا حیدر آباد سیکشن پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ حیدر آباد تا سکھر سیکشن کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.