خالد بن شاہین کی نیشنل بنک میں غیر قانونی تقرری کی گئی‘این بی پی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالر باہر بھیجے

نیب نے ڈاکٹر عاصم کے بہنوئی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا

جمعہ 13 نومبر 2015 12:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے بہنوئی خالد بن شاہین کی درخواست ضمانت کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کے بہنوئی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ خالد بن شاہین کی نیشنل بنک میں غیر قانونی تقرری کی گئی۔ غیر قانونی تقرری کا انکشاف ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی سے ہوا۔ خالد بن شاہین نے این بی پی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالر باہر بھیجے۔ واضح رہے کہ خالد بن شاہین نے نیب ریفرنس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :