وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 89کروڑ 46 لاکھ روپے جاری کر دیئے

جمعہ 13 نومبر 2015 12:24

اسلام آباد ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 89کروڑ 46لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 9ارب 13کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پشاور میں خیبر انسٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کیئر چلڈرن ہسپتال کیلئے 20کروڑ ، گوادر ڈیلوپلمنٹ اتھارٹی کیلئے 40کروڑ، اسلام آباد میں فنانس ڈویژن کیلئے ایک کروڑ 78لاکھ ، اسلام آباد میں سی ڈی این ایس پراجیکٹ کیلئے 15کروڑ ورپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔