فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کیلئے 80کروڑ 35لاکھ روپے جاری

جمعہ 13 نومبر 2015 12:24

اسلام آباد ۔ 13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ ورانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر80کروڑ 35 لاکھ روپے سے زیادہ فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 3ارب 20کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے وزیر اعظم کا پروگرام ہنر مند پاکستان کیلئے 6کروڑ 99لاکھ، پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے 20کروڑ ، اسلام آباد میں گڈ گورننس کیلئے 74لاکھ، مدرسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ایک کروڑ 80لاکھ سمیت مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔