کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی

جمعہ 13 نومبر 2015 12:27

اوٹاوا ۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) کینیڈین کینولا کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا اور کینیڈین کینولا کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران کینولا کے آئندہ سال کے پہلے ماہ میں ترسیل کے معاہدے 9.80 ڈالر کی کمی سے 468ڈالر فی ٹن میں طے پائے جبکہ مارچ میں ترسیل کے سودے 8.70 ڈالر گراوٹ کے ساتھ 474.20 ڈالر فی ٹن میں ہوئے۔