اسلام آباد : وزارت داخلہ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 12:35

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : وزارت داخلہ نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبد العزیز کے خلاف کارروائی کے لیے فورسز کو بھی اجازت دے دی گئی ہے کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے . جبکہ مولانا عبد العزیز کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے گی. وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

متعلقہ عنوان :