رنبیر کپور کام پر بھرپور توجہ دیتا ہے ، دیپیکا پڈکون
کوئی بھی اداکار فلم کی کامیابی یا ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہوتا ، انٹرویو
جمعہ 13 نومبر 2015 13:05
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کام پر بھرپور توجہ دیتا ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور کام پر بھرپور توجہ دتیا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ” بے شرم “ ، ” روئے “ ، بومبے ویلویٹ “ اچھا بزنس نہیں کر سکیں لیکن اس نے بہتر پرفارم کیا تھا اور اس کی وجہ سے فلم ناکام نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ کوئی ایک اداکار فلم کی کامیابی کا ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے انہوں نیے کہا کہ رنبیر کپور باصلاحیت ہے اور اس کو اپنی صلاحیتوں کو ثآبت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نشیب و فراز ہر اداکار کی زندگی میں آتے ہیں اور اس وجہ سے کسی نے خلاف محاذ نہیں کھول دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ فلم باجی راؤ مستانی کی کہانی باجی رئاو پیشؤا ور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے یہ کردار اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکاپڈکون ادا کر رہے ہیں ان کے ساتھ اداکارہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں دیپیکا کا کہنا ہے کہ میں نے کیریئر میں نشیب و فراز کا سامنا ہمت سے کیا رنبیر کپور نے مشکل وقت میں ہمیشہ میری مدد ک ہے جب کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے جس سے کسی صور تانکار نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اپنی زندگی میں کتنا ہی آگے کیوں نہ چلے جائیں اور ہم دنیا کے سامنے چاہے کتنا ہی خود کو نارمل کیوں نہ پوز کر لیں اور یہ دعوی کر لیں کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں بھی کوی اعتراض نہیں لیکن وہ تعلق جو ایک ایک بار قائم ہو کر ٹوٹ گیا کبھی بھی مٹ نہیں سکتا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.