پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 13:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔13 نومبر۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فا ؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کا مجوزہ شیڈول برائے تعلیمی سال 2015-16جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر اکیڈمک ڈیویلپمنٹ یونٹ عائشہ نعمان کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کے فیز 9 سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 4 تا 8دسمبرکو منعقد ہو گا ، جبکہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کا 16واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 16تا23دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔

اسی طرح ایجوکیشن وؤچر سکیم کا 14واں اور نیو سکول پروگرام کا 11واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 11تا17جنوری 2016کو لیا جائے گا ۔ سرکلر کے مطابق سبجیکٹ بیسڈ سپورٹ پروگرام کا 9واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 20تا 21جنوری 2016کو منعقد ہو گا ۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :