اسلام آباد : پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جامعہ حفصہ لال مسجد پہنچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 13:15

اسلام آباد : پولیس اور رینجرز کی بھاری  نفری جامعہ حفصہ لال مسجد  پہنچ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : وزارت داخلہ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو جامعہ حفصہ لال مسجد کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے . وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی ریلی نہ نکالی جائے .

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق کسی کو بھی ملک کی امن و امان کی صورتحال میں بگاڑ پیدا نہیں کرنے دیا جائے گا. جبکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش پر لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے . واضح رہے کہ مولانا عبد العزیز نے آج نفاذ شریعت کا اعلان کرنا تھا جس کے بعد ممکنہ طور پر ریلی بھی نکالی جانی تھی.

متعلقہ عنوان :