بھارت :گائے ذبح کرنے پر پابندی کا بل منظور
بل منظو ری کے بعد گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا
جمعہ 13 نومبر 2015 13:20
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے آٹھ مہینے بعد ریاست ہریانہ میں گائے کے ذبح پر پابندی کے بل کو منظور کر دیا ہے، بل کے تحت گائے کو ذبح کرنے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
(جاری ہے)
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مذہبی روا داری تو نا پید ہے ہی لیکن گائے کے گوشت پر پابندی لگا کر اقلیتوں کو خوراک کی آزادی سے بھی محروم کرنا چاہتی ہے، بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ریاست ہریانہ میں اس بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت گائے ذبح کرنے پر دس سال تک کی سزا ہو گی اور ملزم کو ایک لاکھ کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
یہ بل رواں سال مارچ میں ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس کو آٹھ مہینے بعد صدر کی منظوری مل گئی ہے، بل میں گائے کی گوشت کی فروخت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور گائے کی گوشت فروخت کرنے والے کو پانچ سال تک کی سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.