جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیرمحمدحسین کا دورہ سانگھڑ

جماعت اسلامی ملک سے ظالمانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے،محمدحسین

جمعہ 13 نومبر 2015 13:21

سا نگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیرمحمدحسین کی جانب سے سانگھڑ کادورہ،جماعت اسلامی کے امیدواروں محمدطفیل اورمحمدرشیدراجپوت کی الیکشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے آزاد امیدواروں کی جانب سے بھرپوراندازمیں کام جاری ہے،تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ سانگھڑ شہرمیدوارمحمدرشیدراجپوت کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپوراندازسے عوامی رابطہ مہم چلائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان دونوں امیرمحمدحسن نے بھی سانگھڑالیکشن مہم میں حلقوں کادورہ کیا اس موقع پرمحمدحسین ،محمدطفیل محمدرشیدراجپوت،صغیراحمدراجپوت،مولوی ظہرالدین جتوئی عبدالغفور انصاری،راجہ راشدمنصوری،منیش کمار نے وارڈنمبر2وارڈنمبر3میں شہریوں دوکانداروں ووٹروں سے ملاقاتیں کیں جس پرلوگوں نے اپنے بھرپور ساتھ کایقین دلایا،اس موقع پرمذکورہ رہنماؤں نے کا کہ جماعت اسلامی ملک سے ظالمانہ نظام کاخاتمہ چاہتی ہے اچھے وباکردار لوگ جب منتخب ہوکرآئنگے تولوگوں کے مسائل حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :