Live Updates

پی ٹی آئی چئر مین عمران خان کے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب پر بلاول ہاوس کا رد عمل

عمران خان سندھ کے ناکام دورے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ بلاول ہاوس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 نومبر 2015 14:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بلاول میرے پاس آئیں میں آپ کو لیڈر بناؤں گا ، عمران خان نے کہا کہ کاغذ پر لکھا پڑھ کر کوئی لیڈر نہیں بن جاتا جس پر بلاول ہاؤس سے بھی ردٍ عمل سامنے آیا ہے .

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے سندھ کے ناکام دورے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک پیر کو ساتھ لے کر مریدوں سے ووٹ لینے سے کوئی تبدیلی نہیں آتی. ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا تھا کہ لوگ بڑے عمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، ، بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران چچا، سیاست اور عقل عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے ، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے لیکن عمران چچا آپ کی ریٹائرمنٹ کی عمربھی گزر چکی ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی تقریر بھر پورناشتے کے بعد اوورایکٹنگ کا شاخسانہ تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات