عمر اکمل پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،کامرا ن اکمل

جمعہ 13 نومبر 2015 14:26

عمر اکمل پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،کامرا ن اکمل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) کرکٹرکامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی عمر اکمل بے قصور ہے ،ان پرغیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام درست نہیں،انکوائری سے معاملہ واضح ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

عمر اکمل پر لگے الزامات کے ردعمل میں کامران اکمل نے کہا کہ ان کی فیملی کا کوئی بھی رکن پاکستان کی بدنامی کا سوچ بھی نہیں سکتا،عمر اکمل پر الزام غلط فہمی کی بنیاد پر لگایا جا رہاہے، کامران اکمل نے دعوی کیا کی پولیس بھی عمر اکمل کے کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تردید کی،کامران اکمل نے بتایا کہ عمراکمل کو اگر شوکاز نوٹس ملا تو وہ ضرور جواب دے گا،وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو ٹیم سے ڈراپ ضرور کیا گیا ہے لیکن وہ جلد ٹیم میں واپس آجائے گا۔