کراچی،جوہرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 13 نومبر 2015 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے جوہرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاہے، پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :