دوسرا ون ڈے : قومی ٹیم میں ایک یقینی تبدیلی ہوگی

جمعہ 13 نومبر 2015 14:32

دوسرا ون ڈے : قومی ٹیم میں ایک یقینی تبدیلی ہوگی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون دے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ ابوظہبی میں آج کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی یقینی ہے ۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجانے والے یونس خان کی جگہ لینے کے لیے احمد شہزاد فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

احمد کی واپسی کے بعد آل رائونڈر بلال آصف کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا پڑ سکتی ہے اور اننگز کا آغاز کرنے کے لیے احمد شہزاد ، اظہر علی کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔

دوسری جانب نوجوان کھلاڑی افتخار احمد کو بھی شامل کیے جانے کے حوالے سے اطلاعات ہیں جو مڈل آڈر بے باز ہیں اور یونس خان کا متبادل ہو سکتے ہیں ، دوسری جانب قومی ٹیم کی باؤلنگ لائن میں دوسرے میچ کے لیے تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔