2014 ء میں رینجرز پر خودکش حملہ القاعدہ نے کیا‘القاعدہ کراچی کے کمانڈر عمر بلال کی جانب سے پختون نوجوان خود کش بمبار کو تیار کر کے بھیجا گیا تھا‘ سانحہ صفور ہ کے ملزم کا دوران تفتیش انکشاف

جمعہ 13 نومبر 2015 14:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) سانحہ صفورہ میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 2014 ء میں رینجرز پر خودکش حملہ القاعدہ نے کیا‘القاعدہ کراچی کے کمانڈر عمر بلال کی جانب سے پختون نوجوان خود کش بمبار کو تیار کر کے بھیجا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے زیر تفتیش سانحہ صفدرہ کے مرکزی ملزم کے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ سانحہ صفورہ کے مرکزی ملزم سعد عزیز نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ 2014 ء میں قیوم آباد میں رینجرز پر خود کش حملے کی منصوبہ بندی القاعدہ کے 2 ارکان طاہر حسین عرف سائیں اور عمران بھٹی نے کی تھی، القاعدہ کراچی کے کمانڈر عمر بلال کی جانب سے پختون نوجوان خود کش بمبار کو تیار کر کے بھیجا گیا تھا