خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر

جمعہ 13 نومبر 2015 14:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ حسان کی نااہلی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر آئینی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ حسان ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کے عہدیدار رہ چکے ہیں ،انہیں سرکاری عہدہ چھوڑے دو سال مکمل نہیں ہوئے لیکن انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور چیئرمین بلا مقابلہ یونین کونسل منتخب ہو گئے، قانون کے تحت خواجہ احمد حسان سمیت کوئی بھی شہری سرکاری عہدہ چھوڑنے کے دو سال تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لہٰذا عدالت خواجہ حسان کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے ساتھ ساتھ کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دے دیا۔