گمشدہ بچے کو والدین کے حوالے کرنے والے وارڈن کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان
جمعہ 13 نومبر 2015 14:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سیکٹر کینٹ کے وارڈن نے میڈیکل چوک کینٹ سے ملنے والے پتوکی کے گمشدہ بچے محمد عباس کواسکے والد کے سپردکر دیا ،دوران ڈیوٹی فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک وارڈن صغیر کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلا رہی ہے۔(جاری ہے)
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر کینٹ میں تعینات وارڈن صغیرکو دوران ڈیوٹی میڈیکل چوک کے قریب ایک روتا ہوا بچہ نظر آیا جس نے دریافت کرنے پر بتایا کہ اس کا نام محمد عباس ولد محمد اقبال ہے اور وہ بھیڑ وال پتوکی کا رہائشی ہے ۔ وہ اپنے ماموں کے ہمراہ لاہو ر آیا ہے اور بچھڑ کر گم گیا ہے۔ٹریفک وارڈن صغیر نے افسران کو آگاہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کے گھر رابطہ کیا جس کے بعد عباس کو اسکے والدمحمد اقبال کے حوالے کر دیا گیا ۔سی ٹی او نے فرض شناسی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے وارڈن کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.