پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں ویب سائیٹس کے ذریعے معلومات کی فعال فراہمی کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد
جمعہ 13 نومبر 2015 14:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام گذشتہ روز ویب سائیٹس کے ذریعے معلومات کی فعال فراہمی کے عنوان سے ایک ورکشاپ پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں منعقد کی گئی ۔ منعقدہ ورکشاپ میں صوبائی محکمہ جات کے سینئر متعلقہ افسران سمیت فوکل پرسنز ، پبلک انفارمیشن افسران اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹرز علی جلال ، سحر انیس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز حسن طارق اور حمیر انور شریک ہوئے۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن کمشنر، پنجاب انفارمیشن کمیشن مختار احمد علی نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری محکموں کی ویب سائیٹس کے ذریعے سے شہریوں کے لیے مفید معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔(جاری ہے)
اور اس ضمن میں محکموں کو تکنیکی مدد بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حکومتی محکموں کی ویب سائیٹس کی بحالی اور اس کو جدید بنانے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا ۔
ورکشاپ کے شرکاء سے ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام علی جلال اور ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر سحر انیس نے بھی خطاب کرتے ہوئے معلومات کی فراہمی کے حوالے سے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ ورکشاپ میں محکموں کو ویب سائیٹس سے متعلقہ در پیش مشکلات اور اس کے حل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔مزید تجارتی خبریں
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.