اسرائیل نے ایتھوپیا کے مزید ہزاروں یہودیوں کی فلسطین آباد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا
جمعہ 13 نومبر 2015 14:49
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے حکومت وزرات داخلہ کی سفارش پر ایک نئی تجویز پرغور کر رہی ہے جس کے تحت ایتھوپیا کے مزید ہزاروں سیاہ فام یہودیوں کو اگلے 6ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے مزید ہزاروں یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں لا کر آباد کرنے کی تجویز وزیرداخلہ سلفان شلوم کی جانب سے دی گئی ہے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 9ہزار فلاشا یہودی قبیلے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں لا کر آباد کیا جائے۔عبرانی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ کی تجویز آئندہ ایام میں کابینہ کے ہونیوالے اجلاسوں میں زیربحث لائی جائیگی۔(جاری ہے)
امکان ہے کہ 2010 ء سے ایتھوپیائی یہودیوں کی فلسطین میں آباد کاری کی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔
اس ضمن میں پچھلے چند برسوں میں یہودیوں کی آباد کاری میں سرگرم تنظیموں کیساتھ ساتھ ارکان کنیسٹ بھی اس میں پیش پیش رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے کیمپوں میں مقیم ہزاروں یہودیوں کے فلسطین منتقل کئے جانے کے معاملے پر اسرائیلی حکومتوں میں اختلافات پیدا ہوتے رہے ہیں جس کے باعث ان یہودیوں کو فلسطین نہیں لایا جاسکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.