لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ قوم بر محمد خیل کے تپہ سید خیل میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کوششوں سے 5سال تک کے عمر کے بچوں میں پولیو کے قطرے پلائے گئے

جمعہ 13 نومبر 2015 15:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ قوم بر محمد خیل کے تپہ سید خیل میں پولیٹیکل انتظامیہ کی کوششوں سے 5سال تک کے عمر کے بچوں میں پولیو کے قطرے پلائے گئے اس سے پہلے تپہ سید خیل کے لوگوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی محمد زبیر خان نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے قوم بر امحمد خیل کے تپہ سید خیل میں پولیو کا مہم کامیابی سے جاری ہے تپہ سید خیل کے 5سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں وہاں کے عوام ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تپہ سید خیل کے کچھ لوگوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا تاہم گزشتہ روز کامیاب مذاکرات کے بعد تپہ سید خیل کے تمام عوام نے راضی ہو کر پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو پلائے پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذکرات کے زریعے ہو سکتا ہے کسی ذاتی تنازعے کو پولیو جیسے خطرناک مرض اور قومی مسائل سے نہ جڑا جائے اس سے علاقے کے عوام کو فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ پوری اورکزئی ایجنسی میں پولیو کا مہم کامیابی سے ہو رہی ہے اب تک اورکزئی ایجنسی سے ایک پولیو کیس بھی منظر عام پر نہیں ایا ہے انہوں نے قبائلی مشران ،علمائے کرام اور نوجوان نسل سے پولیو کے مہم کے دوران بھر پور تعاون اور مدد کی اپیل کی ہے تاکہ اس مرض کو پوری ملک سے خاتمے میں مدد ملے ۔

متعلقہ عنوان :