ہنگو کے علاقہ علی آبا د میں مکان کی چھت گر نے سے تین سالہ بچہ اور ماں جاں بحق

جمعہ 13 نومبر 2015 15:15

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)،ھنگو کے علاقہ علی آبا د میں مکان کی چھت گر نے سے تین سالہ بچہ اور ماں جاں بحق- اس حوالے سے ھنگو پولیس نے بتا یا کہ گزشتہ جمعرات کے روز ھنگو کے علا قہ علی آباد میں عمران نا می شخص کی مکان کا چھت گر گیا جی کے نتیجے میں عمران کے تین سالہ بیٹا ذیشان اور ان کی ماں ناز نین ملبے تلے دھب کر دو نوں جاں بحق ہو گئے ہیں پولیس نے بتا یا کہ زلزلے کے دوران ان کا مکان گر گیا تھا حکومت کی طرف سے پیسے ملنے کے بعد اس نے چھت بنایا تھا کہ وہ نیا چھت دوبارہ ان کے بچے اور بیوی پر گر گیا جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے ہیں-