بنگلہ دیش پریمیئر لیگ :عاقب جاوید چٹاگانگ وکنگز کے کوچ بنیں گے

جمعہ 13 نومبر 2015 15:15

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ :عاقب جاوید چٹاگانگ وکنگز کے کوچ بنیں گے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وکنگز کے کوچ کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے ۔ چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم کے سابق کوچ اور سابق بھارتی کھلاڑی روبن سنگھ ذاتی وجوہات کے بنا پر 22نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سرانجام نہیں دے سکیں گے جس کی وجہ سے 43سالہ سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر اس سیزن میں بطور کوچ ان کی جگہ سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ سپاٹ فکسنگ میں اپنی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وکنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور سابق قومی فاسٹ باؤلر ان کی قومی ٹیم میں واپسی میں سخت مخالف رہے ہیں تاہم اب وہ ان کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ عاقب جاوید کی کوچنگ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2014ء کے کوالیفائی کیا تھا ، وہ 17نومبر کو بنگلہ دیش پہنچیں گے جہا ں ان کی ٹیم بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اپنا پہلا مقابلہ سلہٹ سپر سٹارز کے خلاف اپنا پہلا میچ 23نومبر کو کھیلے گی ۔