اسرائیلی حکومت کا بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے 900 نئے گھرتعمیر کرنے کا اعلان
جمعہ 13 نومبر 2015 15:18
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم یہودی کالونی میں مزید 900 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی حکومت کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکہ کے دورے پرہیں۔ایک ہزار کے قریب مکانات کی تعمیر کا یہ اعلان امریکا کیلئے بھی اسرائیل کی طرف سے واضح پیغام ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گیلو کالونی میں نوسو مکانات کی تعمیر کا فیصلہ پہلے کیا گیا تھامگر اس پر مزید بحث کے لیے اسے موخر کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ و ہاؤسنگ کمیٹی نے جنوب مغربی بیت المقدس میں 900 مکانات کی تعمیرشروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔(جاری ہے)
بلدیہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد گھروں کی تعمیر کے لیے اراضی کی نشاندہی کی جائے گی جس کے بعد وہاں پرتعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
نئے تعمیراتی پروجیکٹ کیلئے زیریں جنوبی گیلو کا نام دیا گیا ہے ۔قبل ازیں2013 میں اسرائیلی حکومت نے گیلو کالونی میں یہودی آباد کاروں کے گھر تعمیر کرنے کے لیے ایک نیا نقشہ جاری کیا تھا تاہم اس پرعمل درآمد کیلئے کچھ عرصہ کام روک دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.