شامی تنازعہ ، ویانا میں کل بین الاقوامی اجلاس ہوگا، 20سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر یں گے

جمعہ 13 نومبر 2015 15:20

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )شامی تنازعے کا حل تلاش کرنے کے لیے کل ہفتے کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بین الاقوامی اجلاس ہوگا جس میں 20سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر یں گے ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ویانا اجلاس کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان کم ہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں بیس سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ویانا کے لیے روانہ ہونے سے قبل کہا شام اور خطے کے دیگر مختلف ممالک کے مابین اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ویانا مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات بھی کم ہی ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دمشق حکومت نے آئی ایس کے خلاف بڑی کامیابیوں کے دعوے کیے ہیں۔