تھائی لینڈ، مسلح تنازعہ میں اب تک 6ہزار سے زائد افراد ہلاک،11 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

جمعہ 13 نومبر 2015 15:26

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) تھائی لینڈ کے تین جنوبی صوبوں میں 2004 سے جاری مسلح علیحدگی پسند مہم کے نتیجے میں اب تک 6200 افراد ہلاک اور11ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، ملک میں مالے زبان بولنے والوں کی طرف سے آزادی کا مطالبہ صدیوں پرانا ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق مالے بولنے والے باشندے تین مسلم اکثریتی علاقوں ژالا، پٹانی اور ناراتھیوات میں آباد ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تینوں صوبے کئی صدیوں تک سلطنت پٹانی کا حصہ تھے۔ 2004 میں یہ تنازعہ ایک بار پھر اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب مسلم عسکریت پسندوں نے ملکی فوج کے ایک اسلحہ ڈپو پر حملہ کرتے ہوئے 400 رائفلیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ اس کے جواب میں فوج نے مسلم عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈان شروع کیا۔ پٹانی کی ایک قدیم مسجد پر فوج نے حملہ کر کے 30 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :