سندھ حکومت کا اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کراچی میں عام تعطیل کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سندھ حکومت نے اگلے ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 19 نومبر اور تیسرا اور آخری مرحلے 5 دسمبر کو ہو گا۔