کے ڈی اے کے سابق افسروں کو بنگلوں کی جعلی الاٹمنٹ کا انکشاف

جمعہ 13 نومبر 2015 15:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے کے سابق افسران کو بنگلوز کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گذاروں کی الاٹمنٹ جعلی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے کے سابق افسران کو بنگلوز کی الاٹمنٹ کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں22سے زائد درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کے ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی میں ہمیں زمینیں الاٹ کی گئیں ۔ رینجرز سے قبضہ خالی کرا کر ہمیں واپس دلایا جائے ۔دوران سماعت درخواست گذاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پر عتراضات جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔جبکہ بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرائی ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے کوآپرٹیو سوسائٹی کی 85 ایکٹر اراضی حکومت سندھ کی ملکیت ہے ۔درخواست گزاروں کی الاٹمنٹ جعلی ہے ۔ ۔ عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔