کراچی، مساجد و امام بارگاہوں اور عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،مرزا یوسف حسین

جمعہ 13 نومبر 2015 15:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط ،رضی حیدر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں اور عزاداران امام حسین کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ،گزشتہ دنوں امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ اور عزیز آباد میں شیعہ عزادر کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کی تحقیق کر کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے،ان رہنماوٴں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ پر امن رہیں اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں ،کیونکہ ملک دشمن وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں ،لہٰذا عوام اپنے مشترکہ دشمن کوپہچانے اور امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :