میانمار ، انتخابات میں آنگ سوچی کی پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، صدر کا انتخاب اگلے سال ہوگا

جمعہ 13 نومبر 2015 15:36

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) میانمار میں ہونیوالے الیکشن کے نتیجے میں آنگ سان سوچی کی پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے 80 فیصد سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جو پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہیں، این ایل ڈی نے 664 میں سے 348 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد فوج کا طویل اقتدار ختم ہو گیا ہے لیکن ایک چوتھائی نشستیں اب بھی فوج کو دی گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاست میں فوج کا اثرورسوخ بدستور رہیگا، میانمار میں صدر کا انتخاب اگلے سال کے شروع میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :