شمالی کوریا میں ٹرک حادثہ، 42 فیکٹری ورکر زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

جمعہ 13 نومبر 2015 15:37

نوم پنہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) شمالی کوریا میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں42 فیکٹری ورکر زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے صوبہ کم پونگ چنگ میں ایک ٹرک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 39افراد معمولی زخمی جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 52 فیکٹری ورکر سوار تھے جن میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :