روس کا شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 15:38

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) روس نے شام اور یمن میں خانہ جنگی سے متاثرہ افراد کو مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امداد کی فراہمی کا منصوبہ روسی وزارت برائے ہنگامی امور کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس کا اعلان وزیر برائے ہنگامی حالات ولادی میر پوچکوو نے کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے مذکورہ وزارت روسی صدر ولادیمیر پوتین کی ہدایت پر یمن، شام اور ان کے پڑوسی ممالک، جہاں بڑی تعداد میں پناہ گزین موجود ہیں کو امدادی اشیاء فراہم کررہی ہے۔

وزیر نے اس موقع پر کہا کہ شام، اردن، عراق اور یمن کو امدادی اشیاء فراہم کی جاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روس اب تک ساڑھے 500 ٹن اشیاء شام پہنچا چکا ہے، شام سے 1400 افراد جن میں روس، سابق سوویت ممالک اور دیگر ریاستوں کے شہری شامل تھے کو لے جایا جاچکا ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو چند سو ٹن اشیاء مہیا کی گئی ہے جن میں خوراک کے علاوہ خیمے اور اولین ضروریات کی اشیاء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :