دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان بلے بازوں کے بعد کمنٹیٹروں کیلئے بھی مشکلات کھڑی کرنے لگے

جمعہ 13 نومبر 2015 16:01

دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان بلے بازوں کے بعد کمنٹیٹروں کیلئے بھی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان بلے بازوں کے بعد کمنٹیٹروں کے لیے بھی مشکلات کھڑی کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں دوسرے ون ڈے سے قبل غیر ملکی سپورٹس چینل کے لیے کام کرنے والے سابق قومی بلے باز بازید خان کو 7فٹ 1انچ لمبے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کا انٹرویو کرنے کے لیے باکسز پر کھڑا ہونا پڑا تاکہ ان کے انٹر ویو میں کسی مشکل کا سامنا نہ کر نا پڑے ، 33سالہ فاسٹ باؤلر اس سے پہلے ورلڈ کپ 2015ء میں بھارتی بلے بازوں کے دل میں بھی اپنا خوف ڈال چکے ہیں جنہیں سٹول پر کھڑے ساتھی کی مدد سے پریکٹس کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ انہیں اپنے سائز کے جوتوں اور بستر کے حوالے سے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔