Live Updates

سندھ کے ناکام دورے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک پیر کو ساتھ لے کر مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ،چاچا عمران خان کی ریٹائرمنٹ ہو چکی وہ عمر بھی گزار چکے ہیں،ترجمان بلاول ہاؤس کا عمران خان کے بیان پررد عمل

جمعہ 13 نومبر 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ سندھ کے ناکام دورے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک پیر کو ساتھ لے کر مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ہے،چاچا عمران خان کی ریٹائرمنٹ ہو چکی وہ عمر بھی گزار چکے ہیں۔ وہ جمعہ کو عمران خان کے بیان پررد عمل دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ چاچا عمران خان سیاست اور عقل عمر کی قید سے آزاد ہوتی ہے، بڑے لوگ عمر سے نہیں اعمال سے ہوتے ہیں، چاچا عمران خان کی ریٹائرمنٹ ہو چکی اور اب وہ اپنی عمر بھی گزار چکے ہیں، عمر صرف ریٹائرمنٹ کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے ناکام دورے پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ایک پیر کو ساتھ لے کر مریدوں سے ووٹ لینا تبدیلی نہیں ہے،چاچا عمران خان کی ریٹائرمنٹ ہو چکی وہ عمر بھی گزار چکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :