Live Updates

ریحام خان پر لگائے گئے الزامات غلط اور شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں، ریحام خان 3بچوں کی ماں ہیں، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹ

جمعہ 13 نومبر 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام خان پر لگائے گئے الزامات غلط اور شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں، ریحام خان 3بچوں کی ماں ہیں، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر زوال پذیر ہے، جس پر شرم آتی ہے، میڈیا کے کچھ لوگ الزامات لگا کرریحام خان پر حملہ آور ہو رہے ہیں،ریحام خان پر لگائے گئے الزامات غلط اور شیطانی ذہن کی پیداوار ہیں، ریحام خان 3بچوں کی ماں ہیں، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات