نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 27پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، نیا ٹیرف 2روپے 1پیسے فی یونٹ ہو گا

جمعہ 13 نومبر 2015 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 27پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیا ٹیرف 2روپے 1پیسے فی یونٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا نے نیپرا کو 3روپے 85پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی تاہم سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 27پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیا ٹیرف 2روپے 1پیسے فی یونٹ ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے خیبرپختونخوا کی پن بجلی کے خالص منافع میں بھی اضافہ کر دیا گیا، خالص منافع میں 12ارب 70کروڑ روپے اضافہ کر کے مجموعی طور پر 18ارب 70کروڑ روپے کر دیا گیا۔قبل ازیں پن بجلی کا خالص منافع 6ارب روپے سالانہ تھا ، خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخواکو 2004ء سے 6ارب روپے سالانہ دیئے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :