الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار اضلاع کے 28 پولنگ اسٹیشنز پر کل ہونے والی ری پولنگ روک دی

جمعہ 13 نومبر 2015 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار اضلاع کے 28 پولنگ اسٹیشنز پرکل ہفتہ کو ہونے والی ری پولنگ روک دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی تاریخ کا اعلان کل ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گھوٹکی، خیرپور، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہونا تھی۔