Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

جمعہ 13 نومبر 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ عمران خان کراچی میں پارٹی رہنماوٴں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے خود بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ الیکشن کی تیاریوں سمیت مختلف امور پر پارٹی کے مقامی رہنماوٴں سے رپورٹ لیں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان میں اتحاد ہو چکا ہے۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے جس میں 5 ہزار 548 امیدوار بلدیاتی انتخاب میں حصہ لیں رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات