حالیہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، عبداللہ حسین ہارون

جمعہ 13 نومبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سابق سفیر اورمعروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون کی جانب سے شدید سردی اور برفباری کے پیش نظر حالیہ زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لوہے کی جستی چادروں کا ٹرک شانگلہ کے متاثرہ علاقے چاکیسر کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ زلزلہ پاکستانی قوم کیلئے ایک نئی آزمائش ہے اور حالیہ زلزلہ میں ہمارے بہن بھائی متاثر ہوئے ہیں اس لئے پوری قوم اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ زلزلہ متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :