ڈیرہ ، رمک کڑی شموزئی روڈپرگاؤں گنجوکے قریب حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،دوموٹرسائیکل سوارزخمی ہوگئے

جمعہ 13 نومبر 2015 16:40

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) رمک کڑی شموزئی روڈپرگاؤں گنجوکے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوموٹرسائیکل سوارزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمک کڑی شموزئی روڈپرگاؤں گنجوکے قریب دوتیزرفتارموٹرسائیکلیں اچانک روڈکراس کرنے والے سترسالہ بزرگ پیربخش بلوچ سکنہ گنجوسے ٹکراگئیں جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دونوں موٹرسائیکل سوارموٹرسائیکلوں کوقابومیں نہ رکھ سکے اورگرکرزخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طورپرسول ہسپتال ڈیرہ داخل کرادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :